پاکستان
Time 12 جنوری ، 2022

اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، مغوی بچہ بازیاب

ملتان: پولیس نے اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کرا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ آئمہ خان اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچہ دو دن قبل نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئمہ خان کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

مزید خبریں :