ہریتھک نے طلاق کے فوری بعد سابق اہلیہ کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ والد نے بتا دیا

ہریتھک کا یہ برتاؤ صرف خواتین کے ساتھ نہیں بلکہ تمام افراد کے ساتھ ہوتا ہے، وہ ہر کسی کی عزت کرتا ہے__فوٹو فائل
ہریتھک کا یہ برتاؤ صرف خواتین کے ساتھ نہیں بلکہ تمام افراد کے ساتھ ہوتا ہے، وہ ہر کسی کی عزت کرتا ہے__فوٹو فائل 

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر اور رائٹر راکیش روشن نے اپنے بیٹے ہریتھک روشن کے اخلاق اور حسنِ سلوک سے متعلق ایک قصہ سنایا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران راکیش روش کو 2014 کا وقت یاد آگیا جب ہریتھک اور ان کی اہلیہ سوزین خان کی شادی کے 14 سال بعد طلاق ہوئی۔

راکیش نے بتایا کہ ہریتھک خواتین کے ساتھ نہایت ادب سے پیش آتا ہے، اس کی ایک مثال یہ ہے کہ 2014 میں جب اس کی طلاق ہوئی تو عدالت سے باپر نکلنے کے بعد ہریتھک نے سابق اہلیہ سوزین کے لیے خود آگے بڑھ کر گاڑی کا دروازہ کھولا۔

ہدایتکار نے کہا کہ یہ عمل اس کے کردار کی عکاسی کرتا ہے، یہ چیزیں کوئی سکھا نہیں سکتا، یہ انسان کے اندر قدرتی طور پر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہریتھک کا یہ برتاؤ صرف خواتین کے ساتھ نہیں بلکہ تمام افراد کے ساتھ ہوتا ہے، وہ ہر کسی کی عزت کرتا ہے۔

مزید خبریں :