ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کا بریک اپ ہوگیا: بھارتی میڈیا

ارجن سے بریک اپ کے بعد ملائکہ 6 دن سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
ارجن سے بریک اپ کے بعد ملائکہ 6 دن سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔

بھارتی میڈیا بالی وڈ لائف کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 4 سال سے قریبی رشتے میں رہنے والے ملائکہ اور ارجن کا بریک اپ ہوگیا ہے جس کی تصدیق دونوں کے قریبی ذرائع نے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ارجن سے بریک اپ کے بعد ملائکہ 6 دن سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور  وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ  بہت غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے فی الحال دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارجن کپور بھی حالیہ دنوں میں ایک بار بھی ملائکہ سے ملنے نہیں گئے، ارجن کو تین دن پہلے بہن ریا کپور کے گھر ڈنر کے لیے دیکھا گیا تھا۔

 ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں ضرور ہوتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں جب کہ ریا کا گھر ملائکہ سے چند قدم کے فاصلے پر ہے،  اس کے باوجود اُنہوں نے رات کے کھانے کے بعد ان سے ملاقات نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی۔

مزید خبریں :