03 جنوری ، 2021
نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی بھارتی اداکارہ اور اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا نے ذومعنی لفظوں میں بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔
اداکارہ ملائکہ اروڑا نے نئے سال کے آغاز پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعےارجن کپور کے کاندھے پر ہاتھ رکھےایک تصویر شیئر کی۔
اداکار جوڑی گزشتہ ہفتے سے چھٹیاں منانے بھارتی شہر گوا گئی ہوئی ہے تاہم اب ملائکہ اروڑا نے نئے سال کا آغاز ارجن کپور کے ہمراہ لی گئی تصویر سے کیا ہے۔
تصویر میں سرج کیپشن میں ملائکہ اروڑ ا نے لکھا، یہ ایک نئی صبح ہے، یہ ایک نیا دن ہے، یہ ایک نیا سال………2021ہے۔
انھوں نے تصویر کے کیپشن میں دائمی طور پر شکر گزاری کا عنوان بھی دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ارجن کپور میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ملائکہ اروڑا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور انھوں نے گھر میں خود کو آئسولیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔