دنیا
Time 13 جنوری ، 2022

امریکا میں برطانوی شہزادے کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنیکی درخواست مسترد

امریکی عدالت نے برطانوی پرنس اینڈریو کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو ہر لحاظ سے مسترد کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پرنس اینڈریو کو 2001  میں ایک خاتون ورجینیا جیفری کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق پرنس اینڈریو کے وکلاء نے 2009 میں  جیفری ایپسٹین کے ساتھ دستخط شدہ ایک  معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو خارج کر دینا چاہیے لیکن نیویارک کے  جج  لیوس کپلن نے فیصلہ سنایا کہ کیس کی سماعت ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ورجینیا جیفری نے پرنس اینڈریوپر جنسی زیادتی کاالزام لگایاتھا جبکہ کیس کےاہم ملزم ایپسٹن نے 2019 میں جیل میں خودکشی کر لی تھی۔

دوسری جانب پرنس اینڈریو نے ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کیا تاہم امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ 61 سالہ ڈیوک آف یارک کے خلاف کیس کی سماعت اب اس سال کے آخر میں ہو سکتی ہے۔

امریکی عدالت کے فیصلے پر ورجینیا جیفری  نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پرنس اینڈریو کی اس مقدمے کو خارج کرنے کی کوشش کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے اور اب ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :