دنیا
Time 13 جنوری ، 2022

بھارت: 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی

لڑکی کو پہلے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد تیز دھار آلے اس کے جسم کے نازک حصوں میں ڈال کر اسے پل پر پھینک کر فرار ہوگئے/ فائل فوٹو
لڑکی کو پہلے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد تیز دھار آلے اس کے جسم کے نازک حصوں میں ڈال کر اسے پل پر پھینک کر فرار ہوگئے/ فائل فوٹو

بھارت میں 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ راجستھان کے ضلع الور میں پیش آیا جہاں ملزمان نے 16 سال کی لڑکی کو پہلے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد تیز دھار آلے اس کے جسم کے نازک حصوں میں ڈال کر اسے پل پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ذہنی معذور ہے جو تشویشناک حالت میں پل کے پاس سے ملی جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جسم کے حساس حصوں میں آہنی چیزیں ڈالنے سے اس کے جسم کے اندرونی اعضاء کو شدید نقصان پہنچا۔

ڈاکٹرز کا بتانا ہےکہ خون نہ رکنے کی وجہ سے لڑکی کا فوری آپریشن کیا گیا جس کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :