چوری کے دوران بھوک کا ستایا چور کچن میں کھچڑی بناتے ہوئے پکڑا گیا

چوری کا واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں چور ایک گھر میں چوری کرنے گھسا/ فائل فوٹو
 چوری کا واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں چور ایک گھر میں چوری کرنے گھسا/ فائل فوٹو

چوری کے منفرد اور بے شمار واقعات دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں بھوکا چور چوری والے گھر میں ہی کھانا پکانا شروع ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چوری کا واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں چور ایک گھر میں چوری کرنے گھسا، اس دوران گھر کے مالکان گھر سے باہر تھے۔

چوری کے دوران چور کو بھوک لگ گئی جس نے کچن میں جاکر کھچڑی بنانا شروع کردی، اسی کوشش میں کچن سے آتی آوازوں نے پڑوسیوں کو خبردار کیا اور انہوں نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

چور کی گرفتاری کے واقعے کو آسام پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر بھی شیئرکیا گیا ہے۔

 پولیس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ باوجود اس کے کہ کھچڑی  کے صحت کے لیے کئی فوائد ہیں لیکن چوری کے دوران کھچڑی پکاناآپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

 پولیس کی ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ چور کو گرفتار کرلیا گیا  جہاں پولیس اب اس کی تواضع گرم کھانوں سے کررہی ہے۔

مزید خبریں :