Time 13 جنوری ، 2022
پاکستان

یہ سی ویو پر بیوٹیفکیشن کے نام پر کیا ہو رہا ہے؟ سندھ ہائیکورٹ کے جج کا سوال

سی ویو پر پچھلے سال جو اینٹیں لگائیں وہ اکھاڑ دیں، آپ لوگ بیوٹیفکیشن کے نام پر پیسہ ضائع کرتے ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی— فوٹو: فائل
سی ویو پر پچھلے سال جو اینٹیں لگائیں وہ اکھاڑ دیں، آپ لوگ بیوٹیفکیشن کے نام پر پیسہ ضائع کرتے ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ساؤتھ پارک کلفٹن فیز ٹو میں تجاوزات ختم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے اس حوالے سے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ساؤتھ پارک کلفٹن فیز ٹو میں تجاوزات ختم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے جامع رپورٹ طلب کرلی اور اس موقع پر جسٹس حسن اظہر  رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سی ویو پر بیوٹیفکیشن کے نام پر کیا ہو رہا ہے؟ بیوٹیفکیشن کے نام پر قوم کا پیسہ ضائع کیا جاتا ہے، شہریوں سے ٹیکس لے کر سارا پیسہ وہاں ضائع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ویو  پر  پچھلے سال جو  اینٹیں لگائیں وہ اکھاڑ  دیں،  اونٹ، گھوڑے والوں تک سے ٹیکس لیتے ہیں، آپ لوگ بیوٹیفکیشن کے نام پر پیسہ ضائع کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ درخواست گزار انوار علی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ساؤتھ پارک فیز ٹو پر تجاوزات قائم کر دی گئی ہیں لہٰذا پارک کو  اصل حالت میں بحال کرنے کی ہدایت دی جائے۔

مزید خبریں :