Time 13 جنوری ، 2022
پاکستان

چھوٹی اور عام چیزیں جو حکومت کو کرنی چاہئیں وہ نہیں کر رہی، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نےکہا ہےکہ چھوٹی اور عام چیزیں جو حکومت کو کرنی چاہئیں وہ نہیں کر رہی ، عوام مشکل حالات اور مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا لوگوں کو قانونی تعمیرات دینےکی بنیادی ذمہ داریاں حکومت پوری نہیں کررہی ، حکومت کی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر عدالتوں پر بوجھ پڑ رہا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ گورننس بہت پیچیدہ اور مشکل ہو چکی ہے، لوگوں کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اپنے دھڑے کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت سے میرٹ کا قتل ہوتا ہے، ایک سابق فوجی کو خصوصی عدالت سے سزا ہوئی تو ان کے ادارے نے ٹی وی پر کہا ہم رنجیدہ ہیں، گر کسی مخصوص سیاست دان کے خلاف کیس ہو تو پوری جماعت اس کے دفاع میں کھڑی ہو جاتی ہے، یہ خطرناک رجحان ہے اس کا سدباب نہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے۔

مزید خبریں :