14 جنوری ، 2022
ایف آئی اے نے مانگا منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گردے کی پیوندکاری کے لیے شہری سے ساڑھے 33 لاکھ روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مطابق مانگا منڈی سے گرفتار جعلی ڈاکٹر فہیم اور بلال نے شہری دلاورحسین کو گردے کی پیوندکاری کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے لیکن پیوندکاری نہ کی۔
دلاور حسین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی تو ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔