پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

ٹک ٹاک بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک

لاہور کے علاقے سندر میں دو سکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل پڑی/ فائل فوٹو
لاہور کے علاقے سندر میں دو سکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل پڑی/ فائل فوٹو

لاہور میں ٹاک ٹاک بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں دو سکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل پڑی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ 25 سال کا سکیورٹی گارڈ اپنے ہی ساتھی کے اسلحے کی گولی سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :