سپاٹیفائی اور کوک اسٹوڈیو پاکستان کے درمیان اشتراک

سپاٹیفائی اور کوک اسٹوڈیو پاکستان کے درمیان اشتراک

کراچی: دنیا کی مقبول آڈیو اسٹریمنگ سبسکرپشن سروس ، اسپاٹیفائی نے سال 2022 میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے ساتھ الحاق کرکے باضابطہ کوک اسٹوڈیو پاکستان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

اس اشتراک کے تحت اسپاٹیفائی اب رواں سال کوک اسٹوڈیو پاکستان کا باضابطہ میوزک اسٹریمنگ پارٹنر ہے۔ 

اس اشتراک کے زیر اہتمام کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گلوکاروں کے پاس اسپاٹیفائی کے 381 ملین صارفین کو اپنا میوزک پیش کرنے کی سہولت میسر ہوگی اور وہ عالمی سطح پر 184 مارکیٹوں میں صارفین سے جڑے بھی رہ سکیں گے۔

آج سے اسپاٹیفائی پر پچھلے تمام سیزنز کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو پاکستان کا سیزن 14 بھی حصہ بن گیا ہے ۔ یہ موبائل اور ڈیسک ٹاپ اسپاٹیفائی ایپ پر فری اور پریمیئم صارفین کو دستیاب ہوگا۔ 

اسپاٹیفائی میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کے آرٹسٹس اور لیبل پارٹنرشپس ، خان ایف ایم نے بتایا، "کوک اسٹوڈیو پاکستان کے حالیہ سیزن کے سفر میں پارٹنر بننے پر ہم انتہائی خوش ہیں۔"

کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے وائس پریذیڈنٹ، فہد اشرف نے کہا، "رواں سیزن میں کوک اسٹوڈیو ایک بالکل نئے ایوٹار کے ساتھ واپس آرہا ہے اور جنریشن زی سے پاکستانی کلچر کو ہم آہنگ کرنے کی خوشی منا رہا ہے۔ ہم اسپاٹیفائی سے اشتراک کو بہترین میڈیم کے طور پر ملاحظہ کرتے ہیں جو پاکستان کے تازہ فیوژن کو عالمی سطح پر سامعین کے سامنے متعارف کرائے گا۔"

مزید خبریں :