14 جنوری ، 2022
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سے وزیراعظم کو ملکی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ بھی دی تھی۔