Time 14 جنوری ، 2022
دلچسپ و عجیب

ہاتھیوں کی ٹرک سے گنا چوری کرکے کھانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر دو ہاتھیوں کی گنے سے بھرے ٹرک سے گنا چوری کر کے کھانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ہاتھیوں کو گاڑیوں پر ایک مقام سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے اور اس دوران گاڑیاں سڑک پر ایک سگنل پر رک جاتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر گنے سے بھرا ایک ٹرک بھی موجود ہے اور وہ ہاتھیوں والے ٹرکوں سے کافی فاصلے پر ہے لیکن ہاتھی اپنی لمبی سونڈ کی مدد سے ٹرک سے گنے نکال نکال کر مزے سے کھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :