پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

گریڈ17 اوراس سے سینیئر افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات عام کی جاسکیں گی

قومی اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی فنانس بل میں سیاسی عہدہ رکھنے والوں کے اثاثہ جات عام کرنے پرپابندی ختم کردی گئی۔

دستاویز کے مطابق گریڈ17 اور اس سے سینیئر افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی عام کی جاسکیں گی جبکہ ایسے ادارے جن کی نیب تحقیقات نہیں کرسکتا ان افسران کے اثاثہ جات عام نہیں کیےجاسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاع اورعدلیہ کا اپنا تحقیقاتی نظام ہے، نیب ان کے افسران کی تحقیقات نہیں کرسکتا۔

دستاویز کے مطابق افسران اور سیاسی عہدیداروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہرکرنے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس میں تبدیلی کی گئی۔

مزید خبریں :