پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

جون سے صرف وزارت سائنس کے منظور شدہ پنکھے فروخت ہوں گے

ناقص میٹیریل سے بنے پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں، رواں سال جون سے صرف وزارت سائنس کے منظور شدہ پنکھے فروخت کیے جاسکیں گے۔

 وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ معیاری پنکھوں کے استعمال سے 3400 میگا واٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے، کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں سے بجلی کا بل کم ہوگا، بچت والی بجلی کو انڈسٹری اور دیگر  شعبوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں :