سلمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت بُرا رہا، عامر خان

بالی وڈ کی فلم انداز اپنا اپنا میں عامر اور سلماں نے ایک ساتھ کام کیا تھا—فوٹو: فائل
بالی وڈ کی فلم انداز اپنا اپنا میں عامر اور سلماں نے ایک ساتھ کام کیا تھا—فوٹو: فائل 

1994 میں ریلیز ہونے والی فلم' انداز اپنا اپنا' میں  بالی وڈ کے دو بڑے ستاروں، عامر خان اور سلمان خان کو مداحوں نے  ایک ساتھ اسکرین  شیئر کرتے دیکھا۔ 

فلم کو آج تک کی ایک کلاسک ہٹ فلم کہا جاتا ہے، کیونکہ لوگ اب بھی سلمان اور عامر کو پریم اور امر کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر خان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ انہیں بالی وڈ کے بھائی جان کے ساتھ کام کرنا اچھا نہیں لگا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2013 میں کرن جوہر کے مشہور ٹاک شو، کافی وِد کرن میں شرکت کے دوران، عامر خان نے سلمان کے ساتھ اپنی ناہمواری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سلمان کے بارے میں ان کا پہلا تاثر بہت اچھا نہیں تھا۔

عامر خان نے کہا کہ ’انداز اپنا اپنا' میں میرا سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا رہا،وہ مجھے بلکل پسند نہیں آئے ، میں نے انہیں بدتمیز اور لاپرواہ پایا جبکہ ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد میں صرف سلمان سے دور رہنا چاہتے تھے۔

تاہم اس کے بعد عامر خان نے اسی شو میں اعتراف کیا کہ، سلمان خان نے سال 2002 میں ان سے دوبارہ رابطہ قائم کیا جب انہیں  پہلی بیوی رینا دت سے علیحدگی کی وجہ سے مشکل وقت کا سامنا تھا۔ 

عامر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور سلمان نے بعد میں ایک دوسرے کے ساتھ کافی باتیں کی اور ایسے ہی ہماری حقیقی دوستی کی شروعات ہوئی۔

عامر نے مزید کہا کہ سلمان میری زندگی میں اس وقت آئے جب میں اپنے مشکل ترین وقت سے گزرہا تھا اور ان کے بعد ہماری دوستی مضبوط ہوتی چلی گئی اور آج تک قائم ہے۔

واضح رہے کہ انداز اپنا اپنا میں سلمان اور عامر کے علاوہ کرشمہ کپور اور روینا ٹنڈن نے بھی اداکاری کی تھی۔

مزید خبریں :