پاکستان
Time 15 جنوری ، 2022

نفری دُگنی کر دیں تو بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا، کراچی پولیس چیف نے ہاتھ اٹھا لیے

کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے شہر قائد میں جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کر دیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے شہر قائد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے متعلق گفتگو کی۔

عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کی نفری دُگنی بھی کر دیں تو بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہر کو ڈیڑھ سے دو لاکھ کیمروں کی ضرورت ہے، جب تک شہر میں ہر جگہ کیمرے نہیں لگیں گے اس وقت تک جرائم کی شرح پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

مزید خبریں :