Time 15 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی، شبیر جان کا 'منی بدنام ہوئی' پر ڈانس

شوبز کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی اداکارہ مِنا طارق کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

منا طارق کا نکاح ان کے قریبی دوست عمران شیخ سے ہوا جب کہ شادی کی تقریبات کا آغاز کئی روز پہلے ڈھولکی سے ہوا تھا۔ ڈھولکی میں بہروز سبزواری سمیت کئی اداکاروں نے رقص کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں۔

نکاح، مایوں اور مہندی کی تقریبات میں شوبز سے وابستہ کئی فنکاروں نے شرکت کی جس میں وسیم عباس، صبا حمید، بہروز سبزواری اور شبیر جان سمیت کئی دوسرے اداکار شامل ہیں۔

تقریب کی اب کچھ اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئی ہیں جس میں سینئر اداکار شبیر جان بالی وڈ کے نامور گانے منی بدنام ہوئی پر بھرپور انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں شبیر جان، روبینہ اشرف اور  اداکارہ صبا حمید کو گانے 'بدتمیز دل' پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

منا طارق کے نکاح والے دن اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ اور شہروز سبزواری کی والدہ سفینہ بہروز نے بھی خوبصورت انداز میں بالی وڈ کے گانے پریم رتن دھن پایو پر رقص کیا جسے مداحوں نے کافی سراہا۔

مزید خبریں :