کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باوجود صوبے بھر میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  سندھ میں اسکول کھلے رہیں گے اور  صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسپتالوں کا سروے کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہےکہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور ملک بھر کے شہروں میں سب سے بلند شرح کراچی میں 35 فیصد تک جا پہنچی ہے۔


مزید خبریں :