انٹرٹینمنٹ
15 جنوری ، 2022

شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟ حریم نے قصہ بتادیا

حریم شاہ جو کہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں__فوٹو فائل
حریم شاہ جو کہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں__فوٹو فائل

آئے روز شہ سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پہلی مرتبہ اپنی اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی دوستی کی ابتداء سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

حریم شاہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں، وہاں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ  آج سے تقریباً چھ سات سال قبل ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ  میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں جس پر انہوں نے مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔

حریم نے دعویٰ کیا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال دیں۔

ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ اس کے بعد شیخ رشید نے مجھے لاہور آنے کی دعوت دی اس کے علاوہ انہوں نے مجھے اپنی حویلی میں مدعو بھی کیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM