سوئی سدرن کے جی ایم 3 خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پرنوکری سے فارغ

جنرل منیجر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ اور واجبات وصول کیے جائیں، حکم نامہ— فوٹو:فائل
 جنرل منیجر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ اور واجبات وصول کیے جائیں، حکم نامہ— فوٹو:فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے جنرل منیجر (جی ایم) ماحولیات کو  3 خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پرنوکری سے فارغ کردیا گیا۔

دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کے جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف 3 خواتین کی شکایات پر انکوائری کی گئی اور انکوائری میں ان پر ہراسانی کے الزامات ثابت ہوگئے۔

حکم نامے کے مطابق جنرل منیجر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ اور واجبات وصول کیے جائیں۔

دوسری جانب جنرل منیجر ماحولیات کا جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھاکہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، انکوائری کے دوران عدالت میں گیا تو اگلے ہی دن ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

جی ایم نے اعلان کیا کہ بھرپور قانونی دفاع کروں گا۔

مزید خبریں :