ویڈیو: آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران مداح کیجانب سے غیر مناسب اشاروں پر برس پڑیں

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ دوران کانسرٹ ایک بار پھر مداحوں کی جانب سے کی جانے والی بد اخلاقی کا شکار  ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انھیں غیر مناسب اشارے کرنے والے مداح پر برستے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر کانسرٹ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی وائرل ویڈیو لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز  (پی جی سی) کے کیمپس میں منعقد کیے جانے والے ایک پروگرام کی ہے۔

ویڈیو میں آئمہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ ایک گندے کیڑے کی وجہ سے لاہور سے اپنا دل خراب کرکے جاؤں۔

ویڈیو میں آئمہ بیگ کو اس شخص کے نامناسب اشاروں کا جواب دیتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد آئمہ نے اس شخص سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ آپ ہمیں بھی کم نہ سمجھیں، ہم بھی لاہور کے ہیں‘۔ 

ویڈیو میں  گلوکارہ  آئمہ کی برہمی کے باوجود بھی مداحوں کو نعرے بازی کرتے سنا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب آئمہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر کانسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں درج تھا کہ لاہور ایک بار  پھر دل لے گیا۔

مزید خبریں :