پاکستان
Time 16 جنوری ، 2022

حکومت کی کرتارپور میں 74سال بعد ملنے والے بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

دونوں بھائیوں کی ملاقات کیلئے حکومت ہرطرح سے تعاون کرےگی، معاون خصوصی شہباز گل— فوٹو: اسکرین گریب
دونوں بھائیوں کی ملاقات کیلئے حکومت ہرطرح سے تعاون کرےگی، معاون خصوصی شہباز گل— فوٹو: اسکرین گریب

وفاقی حکومت نے کرتارپور میں 74سال بعد ملنے والے بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کرتارپور میں74 سال بعد بھائی سے ملنے والے محمد صدیق سے فیصل آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر شہباز گل کا کہنا تھاکہ دونوں بھائیوں کی ملاقات کیلئے حکومت ہرطرح سے تعاون کرے گی۔

کرتارپور میں 74 سال بعد بھائی سے ملنے والے محمد صدیق سے شہباز گل نے ملاقات کی — فوٹو: اے پی پی
کرتارپور میں 74 سال بعد بھائی سے ملنے والے محمد صدیق سے شہباز گل نے ملاقات کی — فوٹو: اے پی پی 

معاون خصوصی  کا کہنا تھاکہ محمد صدیق کا چھوٹا بھائی اگر پاکستان آنا چاہے تو پاکستانی سفارت خانہ اپنا کردارادا کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ محمد صدیق کو بھائی سے ملنے بھارت جانے کیلئے ویزا میں بھی تعاون کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو بھائی 74 سال بعد کرتارپور میں ملے تھے۔

دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، دونوں بھائی ایک دوسرے سے گلے ملے اور زارو قطار روتے رہے۔

مزید خبریں :