کھیل
Time 17 جنوری ، 2022

کیا آسٹریلین اوپن کے بعد فرنچ اوپن میں بھی جوکووچ کی شرکت مشکوک ہوگئی؟

گزشتہ روز نوواک جوکووچ کو 10 روز سے جاری ویزہ کے حصول کی جنگ میں ناکامی کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا— فوٹو: اے پی
گزشتہ روز نوواک جوکووچ کو 10 روز سے جاری ویزہ کے حصول کی جنگ میں ناکامی کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا— فوٹو: اے پی

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد اپنے ملک سربیا پہنچ گئے۔

گزشتہ روز نوواک جوکووچ کو 10 روز سے جاری ویزہ کے حصول کی جنگ میں ناکامی کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

سربین ٹینس اسٹار گزشتہ روز آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی اپنے ملک کیلئے روانہ ہوئے تھے اور اب وہ سربیا پہنچ چکے ہیں۔

سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے ائیرپورٹ پہنچنے پر نوکوواک جوکووچ کا مداحوں نے والہانہ استقبال کیا۔ 

جوکووچ کے استقبال کیلئے آنے والوں مداحوں نے آسٹریلیا کے اقدام کی سخت مذمت کی اور انہیں اپنا ’چیمپئن’ قرار دیا۔

دوسری جانب آسٹریلین اوپن کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ 

کیا آسٹریلین اوپن کے بعد فرنچ اوپن میں بھی جوکووچ کی شرکت مشکوک ہوگئی؟

بلغراد میں مداح پرچم تھامے جوکووچ کا استقبال کررہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
بلغراد میں مداح پرچم تھامے جوکووچ کا استقبال کررہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

اُدھر آسٹریلین اوپن کے بعد فرنچ اوپن میں بھی نوکوواک جوکووچ کی شرکت پر سوالات اٹھ گئے۔ 

فرنچ اوپن مقابلے رواں سال مئی میں ہوں گے اور حال ہی میں فرانسیسی حکومت نے 16 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے عوامی مقامات اور گراؤنڈ میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط عائد کی ہے۔

فرانسیسی وزارت کھیل کے مطابق حالیہ ویکسین سرٹیفکیٹ قانون میں کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی اور اس کا اطلاق پروفیشنل کھلاڑیوں  کے ساتھ ساتھ تماشائیوں پر بھی ہوگا۔

تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ مئی میں ٹورنامنٹ سے قبل صورتحال بدل بھی سکتی  ہے۔

واضح رہےکہ نوواک جوکووچ بغیرکورونا ویکسین کے ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے ملے طبی استثنیٰ پر آسٹریلیا پہنچے تھے۔ جوکووچ نے آسٹریلیا کے امیگریشن حکام کی جانب سے اپنا ویزا دوسری مرتبہ منسوخ کیے جانےکے خلاف فیڈرل کورٹ میں اپیل کی تھی جو مستردکردی گئی اور جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کیا گیا۔

مزید خبریں :