دیپیکا پڈوکون فلم 'پٹھان' میں خطرناک اسٹنٹس خود کریں گی

دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کے ساتھ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان میں جلوہ گر ہوں گی —فوٹو: فائل
دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کے ساتھ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان میں جلوہ گر ہوں گی —فوٹو: فائل 

 بالی وڈ  اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی آنے والی نئی فلم ’پٹھان ‘ میں خطرناک اسٹنٹس خود کرنے کا اعلان کردیا۔

دیپیکا پڈوکون، شاہ رخ خان کے ساتھ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان میں جلوہ گر ہوں گی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار اپنی آنے والی نئی فلم میں خطرناک اسٹنٹس پر فارم کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ 'میں ایک ایسے خاندان سے ہوں جہاں کھیل کو پسند کیا جاتا ہے، میری بہن پروفیشنل گولفر ہے ، اسکرین پر اپنے اسٹنٹس خود کرنا میرے لیے  خواب کی تعبیر ہے'۔

واضح رہے کہ دیپیکا اس سے قبل اکشے کمار کے ساتھ فلم چاندنی چوک ٹو چائنا میں بھی اپنے کچھ اسٹنٹس خود کرچکی ہیں اس کے علاوہ  رجنی کانت کی فلم  کوچادائیاں میں بھی وہ خطرناک سینز خود فلما چکی ہیں۔ 

خیال رہے کہ فلم پٹھان میں شاہ رخ اور دیپیکا کے علاوہ ،جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ رپورٹس ہیں کہ سلمان خان بھی اس فلم میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :