کنگنا نے دیپیکا کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

دیپیکا کو ہیپی نیو ایئر کیلئے ایوارڈ ملا، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے: کنگنا—فوٹو: فائل
'دیپیکا کو ہیپی نیو ایئر کیلئے ایوارڈ ملا، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے: کنگنا—فوٹو: فائل 

کنگنا رناوت بالی وڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو کیریئر کے آغاز سے ہی اپنے جذبات کا اظہار کرنے سے گریز نہیں کرتی ہیں۔

2014 میں جب ان کی فلم کوئین ریلیز ہوئی تو اس کے بعد ان کے کیریئر نے آسمان چھو لیا اور تب سے لے کر اب تک اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی سال جب دیپیکا پڈوکون نے فلم 'ہیپی نیو ایئر' میں اپنی اداکاری کے لیے بیسٹ ادکارہ کا ایوارڈ جیتا  تو یہ کنگنا کو بلکل اچھا نہیں لگا اور  ایک انٹرویو میں انہوں نے دیپیکاپر طنز بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک  پرانے انڑویو میں کنگنا نے کہا تھا کہ 'دیپیکا کو ہیپی نیو ایئر کیلئے ایوارڈ ملا، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، آپ اس فلم کیلئے کیسے ایوارڈ لے سکتی ہیں'۔

انہوں نے کہا تھا کہ آپ خود سوچو ، تھوڑی تو عقل ہونی چاہیے کہ ایک بندی کی فلم کوئین آئی ہے اور دیپیکا کو ہیپی نیو ایئر کیلئے ایوارڈ مل رہا ہے۔

دوسری جانب واضح رہے کہ جب دیپیکا نے ہیپی نیو ایئر کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا تو انہوں نے فلم کوئین میں کنگنا کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایوارڈ انہیں ملنا چاہیے۔

مزید خبریں :