کنگنا رناوت کو کس بھارتی ہدایتکار نے ’چپل‘ ماری تھی؟

کنگنا رناوت کی بڑی بہن رنگولی چنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہن کو ایک بھارتی ڈائریکٹر نے چپل پھینک کر ماری تھی۔  —فوٹو: فائل
کنگنا رناوت کی بڑی بہن رنگولی چنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہن کو ایک بھارتی ڈائریکٹر نے چپل پھینک کر ماری تھی۔  —فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بڑی بہن رنگولی چنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہن کو ایک معروف بھارتی  ڈائریکٹر نے چپل پھینک کر ماری تھی۔

کنگنا رناوت بالی وڈ کی ایسی شخصیت ہیں جنہیں فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کے خلاف متنازع بیانات دینے کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور  اکثر اوقات ان کی بہن بھی ان تنازعات میں کود پڑتی ہیں۔

ماضی میں رنگولی چنڈل نے معروف ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی صاحب زادی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اہل خانہ پر تنقید کرچکی ہیں۔

2019 میں مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی راز دان نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں کہا تھا کہ ان کے شوہر نے کنگنا رناوت کو بالی وڈ میں بڑا موقع فراہم کیا اور وہ ان کے شوہر اور بیٹی کو ہی نشانہ بنارہی ہیں۔

سونی راز دان کے اس بیان پر رنگولی چنڈل نے ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2006 میں ’ وہ لمحے‘ نامی فلم کی اسکریننگ کے دوران مہیش بھٹ نے کنگنا کو چپل پھینک کر ماری تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اداکارہ کی بہن کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ نے کبھی کنگنا کو بریک نہیں دیا بلکہ انوراگ باسو نے دیا، مہیش بھٹ اس وقت پروڈکشن ہاؤس کے مالک نہیں بلکہ تخلیقی ہدایت کا رکے طور پر وہاں کام کرتے تھے اور فلم ’وہ لمحے‘ کے بعد اداکارہ نے وہاں کام کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن جب کنگنا فلم کے پریمیئر کے لیے تھیٹر گئیں تو مہیش بھٹ نے انہیں چپل پھینک کر ماری اور انہیں پریمیئر میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

مزید خبریں :