کاروبار
Time 18 جنوری ، 2022

حکومت نے نیپرا سے گھریلوصارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست کردی

وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی —فوٹو: فائل
وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی —فوٹو: فائل 

وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزیدمہنگی کرنےکی درخواست کردی۔

وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر کے بجلی کے گھریلو صارفین کو 20ارب روپے کی سبسڈی سے محروم کرنے کی درخواست نیشنل نیپرا کو جمع کرادی۔

نیپرا کے مطابق درخواست میں ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت توانائی کی درخواست میں باقی سب سلیبز کے لیے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق درخواست میں 100یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8پیسے،101سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے ، 201سے 300یونٹ استعمال فی یونٹ 48 پیسےجبکہ 301 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ 95 پیسے اضافے کی تجویز آئی ہے۔

وزارت توانائی کی درخواست میں صارفین کو بجلی بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔

نیپرا 24جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گی۔

مزید خبریں :