کھیل
Time 18 جنوری ، 2022

لاہور قلندرز کو کیا بہتر کرنا ہے؟ محمد حفیظ نے بتا دیا

لاہور میں تیاری اچھی رہی ہے ، پریکٹس سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے، اب کراچی کے مرحلے پر فوکس ہے ، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا ہو گا__فوٹو فائل
لاہور میں تیاری اچھی رہی ہے ، پریکٹس سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے، اب کراچی کے مرحلے پر فوکس ہے ، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا ہو گا__فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزلاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹیم کی کمزوریوں سے متعلق بتایا ہے۔

لاہور قلندرز کے پری کیمپ کے اختتام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی بولنگ کوالٹی ہے ،  بہترین فاسٹ بولرز لاہور قلندرز کے پاس ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہترین اسپنر راشد خان لاہور قلندرز میں شامل ہیں اور  بیٹنگ لائن اپ بھی تجربہ کار ہے  لیکن ہمیں فیلڈنگ میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہے ، فیلڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑی اہم ہوتی ہے، فیلڈنگ اچھی ہو تو میچز جیتنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں، اس لیے کوشش ہو گی ہے کہ کراچی میں جتنا بھی وقت ملےاس شعبے پر بھی فوکس کیا جائے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور میں تیاری اچھی رہی ہے ، پریکٹس سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے، اب کراچی کے مرحلے پر فوکس ہے ، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا ہو گا۔

کووڈ کی وجہ سے وقفہ نہیں آنا چاہیے: محمد حفیظ

محمد حفیظ کا ماننا ہے کہ کووڈ 19 کے کیسز سامنے آ رہے ہیں لیکن اب سب انہی حالات میں رہ رہے ہیں ، امید ہے کہ اس حوالے سے اچھا کام کیا جائے گا، پی ایس ایل کا ایک ہی وقت میں تسلسل کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے ، اس میں کووڈ کی وجہ سے وقفہ نہیں آنا چاہیے۔

محمد حفیظ نے شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی سے متعلق کہا کہ کہ شاہین  ابھی لاہور قلندرز کے کپتان بنے ہیں ، انہوں نے اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتے ہیں ،اب کپتانی بھی اچھی کریں گے لیکن ان کے بارے میں دور کا نہیں سوچنا چاہیے کہ وہ پاکستان ٹیم کے کپتان کے طور پر کیسے رہیں گے ۔

مزید خبریں :