کھیل
Time 18 جنوری ، 2022

بگ بیش کے امپائر نے محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا

فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا جہاں انہوں نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہو ئے 5 میچز کھیلے— فوٹو: فائل
فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا جہاں انہوں نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہو ئے 5 میچز کھیلے— فوٹو: فائل

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ہوا۔

فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں رپورٹ ہوا تھا جہاں انہوں نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہو ئے 5  میچز کھیلے۔

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن امپائرز نے سڈنی سکسرز کے خلاف میچ میں رپورٹ کیا، محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 19 جنوری کو آسٹریلیا میں ہی ہونا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی بی ایل کھیلنے والے تمام پاکستانی کرکٹرز کو فوری وطن طلب کر لیا تھا تاکہ وہ 20 جنوری کو کووڈ ٹیسٹنگ کے عمل کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بائیو سکیور ببل میں داخل ہو سکیں۔

لاہور میں فاسٹ بولر محمد حسنین کا بائیو مکینک لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔ حسنین کی بائیو مکینک رپورٹ 14 روز کے اندر موصول ہوگی۔

مزید خبریں :