کھیل
Time 18 جنوری ، 2022

سوشل میڈیا صارفین زینب عباس کے معترف ہوگئے، آخر معاملہ کیا ہے؟

زینب قومی ٹٰیم کے کھلاڑیوں کے پاس جاکر کچھ سوا کررہی تھیں، اسی دوران جب زینب محمد رضوان کی طرف گئیں —فوٹو: فائل
زینب قومی ٹٰیم کے کھلاڑیوں کے پاس جاکر کچھ سوا کررہی تھیں، اسی دوران جب زینب محمد رضوان کی طرف گئیں —فوٹو: فائل 

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کو دیے گئے عشائیے میں زینب عباس انٹرویو کے دوران کرکٹر محمد رضوان  کا احترام کرتے ہوئے  ان سے بات چیت کےلیے ان کے پیچھے چلی گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین زینب عباس کے اس عمل کو سہراتے ہوئے ان کی تعرفیں کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ دنوں قبل 2021 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس کی میزبانی  زینب عباسی کررہی تھیں۔

دوران تقریب زینب قومی ٹٰیم کے کھلاڑیوں کے پاس جاکر کچھ سوال کررہی تھیں، اسی دوران جب زینب محمد رضوان کی طرف گئیں تو وہ کرکڑ کی بیٹھ کی جانب ہوگئیں تاکہ رضوان کھل کر بات کرسکے۔

زینب کے اس عمل کو سوشل میڈیا کی جانب سے کافی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل رضوان نے ایک انٹرویو کے دوران خواتین کے ساتھ تصویریں نہ لینے کی وجہ بھی بتائی تھی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خواتین کے بارے میں اتنا شرمیلے کیوں ہیں تو  رضوان نے کہاکہ  یہ شرمندہ ہونے کے بارے میں نہیں ہے لیکن کچھ چیزیں ذاتی ہوتی ہیں اور ہر کھلاڑی کی اپنی ذاتی وجوہات ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :