Time 19 جنوری ، 2022
پاکستان

ایون فیلڈ ریفرنس: نیب نے مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کیخلاف اپیل دائر کردی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت اور فیصلے کے خلاف اپیلوں کو خارج کرنے کی استدعا کردی۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

نیب نے مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان حقائق درست نہیں،بریت کی درخواست میں الزامات پرسپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے جب کہ ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا اور احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانون کے مطابق سزاسنائی۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہےکہ مریم نواز کے والد نوازشریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی جب کہ نوازشریف بتائیں لندن جائیدایں کیسی خریدیں اور پیسہ کیسے منتقل کیا؟

نیب نے مؤقف اپنایا ہےکہ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نگران جج مقرر کیا لہٰذا مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکا دہی کے مترادف ہے، ان کے نگران جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔

مزید خبریں :