19 جنوری ، 2022
ملک بھر میں کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بدستور سب سے زیادہ ہے۔
وفاقی وزارت صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 7232 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2902 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 40 فیصد سے بھی زائد رہی۔
اس کے علاوہ مظفر آباد میں 21 فیصد، حیدرآباد میں 14، اسلام آباد 12، پشاور 11 اور راولپنڈی میں شرح 10 فیصد رہی۔
حکام کا بتانا ہےکہ کراچی سمیت ملک کے 7 شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔
واضح رہےکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔
7