'ہاتھی کی اداکارہ سے معذرت'، اقرا یاسر کی ہاتھی پر بیٹھنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز شوہر و کامیڈین یاسر حسین کے ساتھ تھائی لینڈ کے دورے پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکار جوڑی کی جانب سے تھائی لینڈ کے مختلف مقامات پر لی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا چکی ہیں۔

اب یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اقرا کے ساتھ پانی میں موجود ہاتھی پر بیٹھے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اقرا کو  ہاتھی سے باتیں کرتے اور ہاتھی کے سر کے بالوں پر  کنگی کرتے بھی دیکھا گیا۔

اقرا کی باتوں کے جواب میں ہاتھی اپنی سونڈھ اٹھا کر اداکارہ کی جانب کرتا ہے جس پر اقرا کہتی ہیں کہ ان کے پاس کیلا نہیں ہے۔

یاسر نے ویڈیو کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی درج کیا اور لکھا کہ’ اقرا نے ہاتھی سے اتنی باتیں کی کہ وہ تنگ آگیا اور بالآخر ہاتھی نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بی بی تو اترجا تاہم یہ ایک دلچسپ تجربہ تھا‘۔

مزید خبریں :