پی ایس ایل: 12 سال سے کم عمر بچے اسٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے؟ پی سی بی کی وضاحت

این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ 7 کے کراچی میں میچز کیلئے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے— فوٹو:فائل
این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ 7 کے کراچی میں میچز کیلئے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے— فوٹو:فائل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی مرحلے میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل میچز کیلئے اسٹیڈیم میں داخلے کی بنیادی شرط مکمل ویکسین سرٹیفکیٹ ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو میچز میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ 7 کے کراچی میں میچز کیلئے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

مزید خبریں :