19 جنوری ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے 8 والیم کے حصول کیلئے درخواست جمع کرادی۔
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن جمع درخواست میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی خفیہ رکھی گئی تمام دستاویزات فراہم کی جائیں۔
دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کہنا تھاکہ ن لیگ فارن فنڈنگ کیس سے راہ فرارچاہتی ہے، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، اسکروٹنی کمیٹی کو فوری فعال کیا جائے۔