Time 20 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی میں کورونا کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور شہر قائد میں گزشتہ روز  بھی مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈکی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 7 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 149 کیسز مثبت آئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 35 فیصد سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 11 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب این سی او سی نے 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے علاقوں میں ان ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :