Time 20 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

شرمیلا کا قانونی کارروائی کا اعلان، نادیہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

نادیہ خان نے ایک نجی ٹی وی سے مختصراً گفتگو کی__فوٹو فائل
نادیہ خان نے ایک نجی ٹی وی سے مختصراً گفتگو کی__فوٹو فائل

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے کارروائی کرنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

کچھ روز قبل نادیہ خان کی شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے ناصرف کچھ صارفین نے ناپسند کیا بلکہ خود شرمیلا کو بھی وہ ویڈیو مناسب نہیں لگی جس پر انہوں نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم سے رجوع کرنے کا کہا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ میری والدہ سادہ خاتون ہیں، انہوں نے تین ماہ قبل اپنے شوہر کو کھویا ہے، وہ ان کے بغیر جینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آج دوپہر 3 بجے خود سائبر کرائم کے ہیڈ آفس جاکر شکایت درج کرواؤں گی۔

تاہم اب نادیہ خان نے ایک نجی ٹی وی سے مختصراً گفتگو کی اور اس معاملے پر کہا کہ انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے، اب جنہیں سائبر کرائم جانا ہے، اپنا شوق پورا کرلیں۔

نادیہ نے بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ شرمیلا فاروقی کی باتوں پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتیں، اگر انہوں نے کچھ کہا تو بات مزید بڑھے گی اور معاملہ دوسرا رخ اختیار کرلے گا۔

مزید خبریں :