Time 20 جنوری ، 2022
پاکستان

پریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیا

پولیس نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 7 مرکزی ملزمان کےکردارکا تعین کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران اور حمیر نے  پریانتھا پرقینچی سے وارکیے  اور ملزم تیمورنے اینٹ ماری جب کہ ملزم علی اصغر نےلاش کوآگ لگائی۔

پولیس کے مطابق ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا اور  ملزم عبدالصبوربٹ نے فیکٹری ورکرزکو حملے پر اکسایا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد ان کے بیانات بھی ریکارڈ کرکے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پریانتھا پر حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

سری لنکن شہری کے قتل کا واقعہ کب ہوا؟

گزشتہ برس 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

مزید خبریں :