20 جنوری ، 2022
جامعہ پشاور کے سرکاری ملازمین سے ڈائریکٹر فنانس کے گھر مزدوری لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پشاور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر جمیل چترالی نے ویڈیو سوشل میڈيا پر شيئر کی اور کہا کہ یونیورسٹی ملازمین دفتری اوقات میں ڈائریکٹر فنانس کے نجی گھر میں کام کررہے تھے۔
اس حوالے سے جامعہ کی ڈائریکٹر فنانس عائشہ سلمان نے کہا کہ گھر کے اندر کی ویڈيو بناکر ڈاکٹرجمیل چترالی نے گھر کی چار دیواری کو پامال کیا ہے، ان کےخلاف درخواست دے دی ہے، یونیورسٹی ملازمین نے اتوار کے روز گھر پر کام کیا تھا۔
ادھر گورنر خیبر پختونخوا نے انکوائری کاحکم جاری کردیا ہے اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔