ویڈیو: کورونا ویکسین سے بچنے کیلئے شہری درخت پر چڑھ گیا

 کووڈ ویکسینیشن مہم کے ایک سال بعد بھی کچھ لوگ اب بھی ویکسین لگوانے سے خوفزدہ ہیں اور اس کی وجہ اس کے مضر صحت اثرات کی افواہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے بلیا ضلع کا ایک شخص کورونا ویکسین لگوانے  سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  شخص (سرخ سوئٹر میں) ایک درخت کی شاخ کے اوپر ویکسین لگنے کے ڈر سے پر چڑھ گیا۔

رپورٹس کے مطابق علاقے میں ویکسینیشن کرنے والے میڈیکل اہلکار نے اس شخص سے درخواست کرتےہوئے کہا کہ اگر نیچے نہیں اترے تو اپر آکر ویکسین لگائیں گے تاہم بعد وہ شخص نیچے اترا۔

جس کے بعد میڈیکل اہلکار نے اس کی شرٹ اتار کر اسے ویکسین لگائی۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو میں اسی ضلع کا ایک کشتی والا ہیلتھ ورکر سے لڑ پڑا جو اسے ویکسین لگوانے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ 

مزید خبریں :