نوازالدین صدیقی نے ویب سیریز میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا

بالی وڈ اکار نواز الدین صدیقی نے مزید ویب سیریز میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ —فوٹو: فائل
بالی وڈ اکار نواز الدین صدیقی نے مزید ویب سیریز میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈ اکار نواز الدین صدیقی نے مزید ویب سیریز میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

 رپورٹس کے مطابق چھوٹی اور بڑی اسکرینوں پر اپنی شاندار اداکاری سے لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے والے نوازالدین صدیقی اب اپنی  توجہ صرف بڑے پردے کی فلموں پر مرکوز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین صدیقی نے سیکرڈ گیم اور گینگز آف واسی پور 2 جیسی متعدد ویب سیریز میں متاثر کن اداکاری سے سب کو اپنا فین بنایا، تاہم  اب وہ مزید ویب سیریز ( ویب شو) میں اداکاری کرتے نظر نہیں آئیں گے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے کہا کہ آج بہت سی ویب سیریز  تعلقات کی بنیاد پر  تشہیر کیلئے  بن رہی ہیں اور ہر سیریز کی تعریف بھی کی جا رہی ہے، اس سے بہت زیادہ اُلجھن پیدا ہوگئی ہے کہ  کون سی سیریز واقعی اچھی ہیں اور کون سی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بہت سارے اداکار ویب سیریز کررہے ہیں لیکن میں ایسا نہیں جو ریوڑ کے ساتھ چلے، میرا ضمیر یہ گوارا نہیں کرتا، اس لیے میں اب ویب سیریز میں مزید کام نہیں کروں گا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ میں ویب فلمیں کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ یہ ایک اداکار کو عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں ۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نو لینڈز مین، ادبھوت، ٹکو ویڈز شیرو، ہیروپنتی 2، اور جوگیرا سارا را را جیسی نئی فلموں میں  جلد نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :