پاکستان
Time 22 جنوری ، 2022

مفتاح اسماعیل نے ملک میں ترقی کے حکومتی دعووں کی تصدیق کردی

ن لیگ کے دور میں وزیرخزانہ رہنے والے مفتاح اسماعیل نے ملک میں ترقی کے حکومتی دعووں کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس میں بحث والی کوئی بات نہیں ہے کہ ملک میں پچھلے سال 4 سے 5 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی درست ہے کہ ملک میں برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے، تاہم یہ ترقی وسیع بنیاد پرنہیں ہوئی  کیونکہ مہنگائی عوام کو مار رہی ہے اور برآمدات میں اضافہ بھی مہنگائی کی وجہ سے ہوا ہے۔

مزید خبریں :