دنیا
Time 23 جنوری ، 2022

آسٹریلین ریاستوں کا اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں 2 کورونا ٹیسٹ کرانےکا اعلان

آسٹریلیا میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکولوں میں کلاسز شروع ہونی ہیں__فوٹو: فائل
آسٹریلیا میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکولوں میں کلاسز شروع ہونی ہیں__فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں بڑھتے کورونا کیسز کے سبب دو ریاستوں نے اسکولوں میں طلبہ کےہفتے میں دو کورونا ٹیسٹ کرانےکا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں اگلے ہفتے سے اسکول کی کلاسز میں کورونا ٹیسٹنگ ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق  آسٹریلیا بھر  میں کورونا وائرس سے آج بھی 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، ریاست نیوساؤتھ ویلز میں 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنزلینڈ میں کورونا سے 10 اموات ہوئیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں اومی کرون ویرینٹ کی وبا عروج پر ہے، نیوساؤتھ ویلز میں کورونا کے 20 ہزار 324 کیسز اور وکٹوریا میں 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکولوں میں کلاسز شروع ہونی ہیں۔

مزید خبریں :