23 جنوری ، 2022
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ میرا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا کو شروع سے ہی زیادہ بچوں کی خواہش ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ میرا چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی کہ اداکارہ بیٹی کی ماں بن گئی ہیں, ساتھ ہی میرا نے بتایا کہ پریانکا ہمیشہ سے ہی زیادہ بچوں کی خواہشمند ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس دو روز قبل سروگیسی کے ذریعے والدین بنے ہیں جس کی تصدیق اداکار جوڑی کی جانب سے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔
میرا چوپڑا نےبھارتی میڈیا کو پریانکا کی زیادہ بچوں کی خواہش سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں پریانکا کی زندگی کے اس نئے سفر پر ان کے لیے بے حد خوش ہوں، وہ اپنی بچی کے لیے ایک سپر ماں بننے جا رہی ہیں۔
میرا چوپڑا کا کہنا تھا کہ پریانکانے اپنی زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ماں بننا پریانکا کی طاقت میں ایک طرح کا اضافہ ہے۔