24 جنوری ، 2022
برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر کے استعفے پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کاوے موسوی کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبر کو قانون کی حکمرانی،کرپشن تحقیقات اور عدالتی احکامات کی تعمیل سے وابستگی صفر تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ نیب کی طرح شہزاد اکبر نے بھی کسی کی طرف سے مجھ سے مذاکرات کی کوشش کی۔
کاوے موسوی کا کہنا تھاکہ کرپشن کے خلاف مقامی یابین الاقوامی سطح پرشہزاداکبر کی جدوجہد کا اعتبار نہیں تھا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔