کھیل
Time 25 جنوری ، 2022

وسیم اکرم بھی کورونا کا شکار ، مداحوں سے دعا کی اپیل

وسیم اکرم نے کورونا رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے :ذرائع /فائل فوٹو
  وسیم اکرم نے کورونا رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے :ذرائع /فائل فوٹو

کراچی :  سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم  بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق،   پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر  وسیم اکرم نے  کورونا رپورٹ مثبت آنے پر  خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ  طبیعت بہتر ہے، مکمل پروٹوکولز کا خیال رکھ رہا ہوں ۔

صدر کراچی کنگز  نے اپنی گفتگو میں  نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور  مداحوں سے اپیل کی کہ  انھیں  دعاؤں میں یاد رکھیں، جلد میدان میں ہوں گا۔

مزید خبریں :