موجودہ حکومت نے کرپشن کیخلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے، وزیراعظم

کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے باہر ہیں اور مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، عمران خان کی کابینہ اجلاس میں گفتگو— فوٹو: فائل
کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے باہر ہیں اور مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، عمران خان کی کابینہ اجلاس میں گفتگو— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان سے متعلق رپورٹ پرگفتگو کی گئی۔

اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے باہر ہیں اور مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کرپشن کے زیرالتواکیس جلد نمٹانے کیلئےعدالتوں میں مؤثرپیروی کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پرآگیا۔

مزید خبریں :