کھیل
Time 26 جنوری ، 2022

یووراج سنگھ اور بالی وڈ اداکارہ ہیزل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ اور بالی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ کےہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ —فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ اور بالی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ کےہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ —فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ اور بالی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ کےہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یووراج سنگھ کی جانب سے انسٹا گرام پر  اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی گئی۔

یووراج نے لکھا کہ 'ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، ہم خدا کا بہت شکر ادا کرتے ہیں'۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بالی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ سے 2016 میں شادی کر کے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کیا تھا۔

یاد رہے کہ ہیزل کیچ نے بالی وڈ فلم 'باڈی گارڈ' میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے ہمراہ معاون کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :